ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن  نقوی  بلاول بھٹو  کو منا کر ایوان میں لے آئے ، وزیر اعظم بھی اجلاس میں پہنچ گئے ۔

محسن  نقوی  بلاول بھٹو  کو منا کر ایوان میں لے آئے ، وزیر اعظم بھی اجلاس میں پہنچ گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محسن  نقوی  بلاول بھٹو  کو منا کر ایوان میں لے آئے ۔ بلاول بھٹو نے بجٹ اجلاس میں آنے  سےانکار کردیا تھا ۔ 

ذرائع کے مطابق گلگت اور سندھ کے پانی کے معاملات پر  پیپلز پارٹی  حکومت سے ناراض تھی اور  چیئرمین  پیپلز پارٹی نے  اپنے اراکین کو  کہہ دیا تھا کہ  اجلاس میں کورم پورا کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ۔  جس نے  اجلاس میں شرکت کرنی ہے وہ  کرے جو نہیں جانا جاتا بےشک نہ جائے اور خود بھی نہ جانے  کا فیصلہ کیا تھا ۔  

محسن  نقوی کو بلاول بھٹو کو منانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا ۔  محسن نقوی  بلاول کو منا کر اجلاس میں لے آئے ۔ 

وزیر اعظم بھی اجلاس میں پہنچ گئے اور بلاول بھٹو سے مصافحہ بھی کیا ۔