ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ سیشن ؛ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

بجٹ سیشن ؛ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،کورم پورا کرنا پیپلزپارٹی کی ذمہ داری نہیں، پیپلزپارٹی کی ٹوکن حاضری ہوگی۔

اراکین کی مرضی ہے اجلاس میں جائیں یا  نہ  جائیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان معاملے پر حکومت سے سخت نالاں ہے، گلگت بلتستان معاملے پر ن لیگ کا رویہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹھیک نہیں۔ 

پیپلزپارٹی اراکین کی ایوان میں ٹوکن انٹری ہوگی ۔ پیپلزپارٹی اراکین پانی کے مسئلے پر پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے ۔ شازیہ مری اور دیگر خواتین پلے کارڈز کے ساتھ اسپیکر ڈائس کے پاس جمع ہوئے ۔ پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین کے سندھی میں نعرے۔

جینے کے لیے پانی دو

پینے کے لیے پانی دو

پیپلزپارٹی نے  پانی کی قلت پر ایوان میں احتجاج کیا۔