ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازم پر مبینہ تشدد سے ہلاکت، کریانہ سٹور کا مالک گرفتار

ملازم پر مبینہ تشدد سے ہلاکت، کریانہ سٹور کا مالک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: فیکٹری ایریا پولیس نے ملازم کے قتل کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے کریانہ سٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم سمیع اللہ کو واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر اپنے ملازم علی حسن کو آہنی راڈ اور تاروں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔