ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، پابندیاں ختم کرنے کی تجویز

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، پابندیاں ختم کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عرب میڈیا نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے مجوزہ حتمی مسودے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں جنگ بندی کو مزید 60 روز تک توسیع دینے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرے گا، جبکہ جنگ بندی کی توسیعی مدت کے دوران دونوں ممالک ایران کے افزودہ یورینیئم پروگرام سے متعلق مذاکرات جاری رکھیں گے۔

مسودے میں تمام فریقوں کو فوری طور پر جارحانہ فوجی کارروائیاں روکنے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کے دوران کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے گا۔

مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تنازع کے حل کے لیے ثالثی اور رابطہ کاری کا متفقہ نظام قائم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان امن تجاویز کا تبادلہ ہوا، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

تاہم معاہدے سے متعلق متعلقہ ممالک کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔