ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون میں غفلت پر زیرو ٹالرنس، واسا لاہور کا سخت ایکشن پلان تیار

مون سون میں غفلت پر زیرو ٹالرنس، واسا لاہور کا سخت ایکشن پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام میں کسی بھی قسم کی غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد واسا لاہور کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے تمام انتظامات بروقت مکمل اور مکمل طور پر فعال رکھے جائیں۔

ہدایت کے مطابق تمام ویٹ ویلز میں پانی کی سطح کم سے کم رکھی جائے جبکہ پمپنگ مشینری کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز کو آپریشنل حالت میں رکھنے اور ان کیلئے وافر ایندھن کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کی صفائی فوری مکمل کی جائے اور بارش کے دوران جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

حکام کے مطابق مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔