رائو دلشاد: شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ، پنجاب حکومت نے مفت سفری ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں سے دوبارہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کی تھی۔
حکام کے مطابق یہ سہولت عارضی بنیادوں پر دی گئی تھی، جس کے خاتمے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے کرایوں کے مطابق چلائی جائے گی۔