ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت میں لرزہ خیز واقعہ، درخت سے لٹکی تشدد زدہ لاش برآمد

کوٹ لکھپت میں لرزہ خیز واقعہ، درخت سے لٹکی تشدد زدہ لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور  کے علاقے کوٹ لکھپت سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش تہت گاؤں کے علاقے میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق جلد لاش کی شناخت اور قتل کی وجوہات کا تعین کرلیا جائے گا، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔