ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی طیارہ تباہ؛ تمام 242 افراد جاں بحق ہو گئے

بھارتی طیارہ تباہ؛ تمام 242 افراد جاں بحق ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت میں طیارہ حادثہ میں تمام 242 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

بھارتی ایوی ایشن کے ادارے ڈی جی سی اے کا حادثے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔جس کے مطابق، پروازاحمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد کریش ہو ئی۔

طیارے پر 242 افراد سوار تھے، ان میں 2 پائلٹ اور 10 کیبن کریو  تھے۔

طیارے کے کیپٹن کا 8200 گھنٹوں کا فلائنگ کا تجربہ تھا۔ایئرانڈیا کی پرواز نےدوپہر 1:38 بجے اڑان بھری۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مے ڈے کال دی،اس کے بعد طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔طیارہ ایئرپورٹ کی حدود کے باہر کریش ہوا ۔

بھارتی طیارہ تباہ ہوچکا ہے ، 
کب کیا ہوا؟
ایئرانڈیا کی پرواز نےدوپہر1:34 پر سفر کا آغاز کیا،ایئرانڈیا کی پرواز نےدوپہر 1:39 بجے اڑان بھری،طیارے کا اڑان کے 1منٹ کے اندر رابطہ منقطع ہوا،ایئر انڈیا کا بوئنگ 787فضا میں 625 فٹ تک بلند ہوا،
پائلٹ کی ’مے ڈے‘ کال کے بعد رابطہ نہیں ہوا،طیارہ ڈاکٹرز ہاسٹل پر گرا، خوفناک آگ اور دھواں پھیلا،طیارے پرعملے سمیت 242مسافر افرادسوار تھے،طیارے کے کپتان کا 8200 گھنٹے فلائنگ کا تجربہ تھا،کپتان کے ساتھی کا فلائنگ تجربہ 1100گھنٹے کا تھا