ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن  

متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن  
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متروکہ وقف املاک بورڈ میں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی ہدایات پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

 آج بیدیاں روڈ لاہور میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی 10 کنال 2 مرلہ پراپرٹی ناجائزقابضین سے واگزارکروائی گئی جس کی مالیت 90 کڑور بنتی ہے،یہ آپریشن سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال اور ایڈمنسٹریٹر محمد اکرم جوئیہ کی نگرانی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان نے کیا۔

 اس پراپرٹی کی بے دخلی 5 ماہ پہلے ہوئی تھی مگر کوئی اسے سیل کرنے کو تیار نہیں تھا لہٰذا یہ کریڈٹ موجودہ  ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو جاتا ہے جنہوں نے اس آپریشن کی خود نگرانی کی اور ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے کی پراپرٹی واگزار کروائی۔