کلیم اختر : نادراکےنام پرجعلی پیجزاورویب سائٹس چلانےوالےہو جائیں ہوشیار,نادراوقانون نافذکرنیوالےادارےجعلسازوں کیخلاف حرکت میں آ گئے.
جعلی ویب سائٹس وپیجزچلانانادراآرڈیننس سیکشن28اور29کےتحت سنگین جرم قرار دے دیا گیا۔جعلسازی پر14 سال تک قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے تک بھاری جرمانہ ہوگا۔نادرا کی شناختی کارڈ بطور ضمانت ہرگز استعمال نہ کرنے سےمتعلق صارفین کو ہدایات جاری کردی۔
نادرا کی ہدایت کے مطابق شناختی کارڈ کی کاپی صرف ضرورت اور احتیاط سے فراہم کریں،جعلی ای میل اور میسجز کے ذریعے فراڈ سے بچیں، نادرا نے صارفین کو خبردار کر دیا۔
نادرا نے شہریوں سے جعلی پیجز کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دینے کی ہدایات بھی کر دی۔