علی ساہی:پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر سفر کرنا ممنوع, گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 2ہزار 100 سے زائد ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھتوں پر سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹر کو 15 لاکھ 93 ہزار سے زائد کے جرمانے, چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر 600 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ چالان کے باوجود خطرناک سفر کے عمل کو دہرانے پر 194 ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج، پیسوں کے لالچ میں سواریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیں گے۔
خطرناک سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے، شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ٹرانسپورٹرز ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔