عابد چودھری:ہڈیارہ میں زمین کےتنازع پر2افرادکےقتل کاواقعہ، فائرنگ کرنیوالاملزم ایلیٹ فورس کاکانسٹیبل نکلا،تفتیش میں انکشاف.
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اعجازنےاپنےبھائی کےساتھ ملکرمخالفین پرفائرنگ کی، مقتولین اور ملزمان کے درمیان زمین کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا،گولیوں کی زد میں آنے سے2افرادجاں بحق، دو زخمی ہوئے۔
فائرنگ کےبعد دونوں ملزمان فرارہوگئے، تلاش جاری ہے، ملزم اعجازمجید ایلیٹ فورس میں حاضرسروس کانسٹیبل ہے،اعجاز مجید نے سرکاری اسلحہ کا استعمال کرتےہوئے فائرنگ کی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔