ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی وبلیک میلنگ کے الزامات،رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

زیادتی وبلیک میلنگ کے الزامات،رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)معروف سوشل میڈیاانفلوئنسر رجب بٹ کی عبوری ضمانت 21جون تک منظور کرلی گئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت 21جون تک منظور کی، رجب بٹ پر نشترکالونی پولیس نے پیکا ایکٹ 295سی کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 رجب بٹ اپنے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے نشترکالونی پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

 دوسری جانب رجب بٹ نے اپنے اوپرلگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

 رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے، یوٹیوبر نے خاتون کا نام لیے بغیر کہا"پُتری، جہاں تک زور لگانا ہے لگا لو، میں تمہارا نام اپنے منہ سے کبھی نہیں لوں گا، نہ تمہارے حق میں اور نہ تمہارے خلاف۔"

رجب بٹ کامزید کہنا تھا کہ میں کیا کروں؟ تمہیں شہرت دے دوں یا پھر سلیبرٹی بنا دوں؟ چلو میں تمہیں سٹار بنا دیتا ہوں، جہاں تک تم زور لگا سکتی ہو زور لگا لو میں مگر میں تمہارا نام نہیں لوں گا۔

 رجب بٹ کی اس ویڈیو کو متعدد انٹرٹینمنٹ پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس کے کمنٹ باکس میں نقاد یوٹیوبر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،کسی صارف نے رجب بٹ کو مغرور قرار دیا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ رجب بٹ پاکستان آنے کے بعد اپنا ماضی بھول گیا ہے، وہ خود مِنتوں کے بعد پاکستان پہنچا تھا، اسے کوئی دیکھنا بھی نہیں چاہتا ہے۔

 واضح رہے کہ 9 جون کو لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

 پولیس کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer