ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

ہیٹ ویو: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: شدید گرمی کی لہر (Heatwave) کے پیش نظر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایک اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدیدگرمی میں گاڑی چلانےسےپہلےپانی اورکولنٹ کولازمی چیک کریں،گاڑیوں کےانجن کادرجہ حرارت اورٹائر پریشر پرنظررکھیں،شدیدگرمی میں گاڑی میں لائٹر ، موبائل فون یاپرفیوم نہ رکھیں،دن11سے سہ پہر 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں،اضافی پانی و فرسٹ ایڈ باکس رکھیں،گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں۔

ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ  گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں۔

ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔