ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالر سستا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالر سستا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 جمعرات کو سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز انڈیکس نے ایک لاکھ 24 ہزار کی حد عبور کی تھی ،اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 353 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 282 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔