ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں

 گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر  اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں، خبر سنتے ہی مداح بھی افسردہ ہوگئے، علیحدگی کا اعلان عاصم اظہر کی جانب سے کیا گیا جبکہ اداکارہ میرب کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا،عاصم نے اسٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے'۔

عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی۔

اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔