سٹی 42: لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں،رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران قتل کے 189، اقدام قتل کے 402 مقدمات درج ہوئے۔
قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔کینٹ ڈویژن 43 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،سٹی ڈویژن قتل کے 42 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 34، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں قتل کے 16 مقدمات درج ہوئے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران قتل کے 9 مقدمات درج کئے گئے۔
اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 96 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی اور صدر ڈویژن 90، 90 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن 60 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 36، سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کے 30 مقدمات درج ہوئے۔