دورہ انگلینڈ ،29 رکنی سکواڈ کا اعلان،عامر ،حارث کی معذرت

دورہ انگلینڈ ،29 رکنی سکواڈ کا اعلان،عامر ،حارث کی معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)قومی سلیکشن کمیٹی نےدورہ انگلینڈ کے لئے 29 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی ،ٹی20ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے،عامر اور حارث سہیل نے ذاتی وجوہات کے سبب دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نےدورہ انگلینڈ کے لئے 29 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،یسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی ،ٹی20ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے،سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگئی، ٹیم میں عابد علی ، فخرزمان ، امام الحق ،شان مسعود بطور اوپنر ،اسد شفیق ، خوشدل شاہ ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک،فہیم اشرف ، حارث رؤف ، عمران خان سینئر ، محمد عباس،محمد حسنین،نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان شاداب خان  ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کر لی ہے،پی سی بی ذرائع کا کہناتھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی نجی مصروفیات تھیں،محمد عامر کے ہاں اگست میں بچے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا پر دورے سے معذرت کی۔

گزشتہ روزدورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈ کےانتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیف سلیکٹر مصباح الحق ویڈیو لنک کے ذریعے تمام سلیکٹرز سےمشاورت کی،ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ کے 25 کھلاڑیوں پر اتفاق رائے ہوا تھا جبکہ اجازت ملنے پر 28 سے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا امکان تھا،ایمر جنگ کیٹیگری کے 21 کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر آپشنز بھی زیر غور تھے، فواد عالم ، عمران خان سینئر، بلال آصف ، محمد موسی ، روحیل نذیر کانام زیر غور تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹربھی انگلینڈ بھجوایا جائے گا ،حساس صورتحال میں ٹیم انتظامیہ میں ڈاکٹر کی شمولیت ضروری قرار  ہے،قومی ٹیم نے انگلینڈ میں کم از کم 10 ہفتے گزارنا ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer