سٹی42: پنجاب میں چھ ڈی آئی جیز کی اسامیاں خالی، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے آئی جی پولیس کو خالی اسامیوں کو پر کرنے پینل بھیجے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب میں اس وقت چھ ڈی آئی جی کی اسامیاں خالی ہیں ان میں ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ، ڈی آئی جی لاجسٹک، ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی پی آئی سی تھری اور ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے آئی جی پولیس کو لکھا ہے کہ ان خالی اسامیوں کو پر کرنے پینل بھیجے جائیں تاکہ ان کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی جاسکے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ افسران کی کمی کے باعث یہ خالی اسامیاں پر نہیں ہوسکیں گی۔