سٹی 42 : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بلوچستان کے ضلع واشک میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین سفاکیت اور ناقابلِ معافی جرم ہے، یقین ہے کہ اس سفاک حملے میں ملوث بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو اُن کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تشدد کے ذریعے نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کے خواہشمند عناصر پاکستان کے عوام کے درمیان بھائی چارے، اتحاد اور یکجہتی کے رشتے کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان، عزت اور تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔