ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کی سعودی وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات

اقتصادی شراکت داری کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے مزید فروغ پرتفصیلی تبادلۂ خیال

وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کی سعودی وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب کے ہمراہ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی۔

  ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون، اقتصادی شراکت داری کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے مزید فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر پیش رفت جاری رکھنے اور باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔