ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل، امریکی شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل، امریکی شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک اور منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے 125 ٹی شرٹس پہن کر مکمل میراتھن دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ڈیوڈ رش نے ایک ساتھ سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 100 ٹی شرٹس کے ساتھ قائم کیا گیا تھا، جسے اب ڈیوڈ رش نے توڑ دیا ہے۔

ڈیوڈ رش نے رواں برس مئی میں منعقد ہونے والی وائی ایم سی اے فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو میراتھن میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے 125 ٹی شرٹس پہن کر 42.195 کلومیٹر طویل میراتھن مکمل کی۔ انہوں نے مقررہ چھ گھنٹے کی حد سے صرف پانچ منٹ پہلے، یعنی5 گھنٹے، 54 منٹ اور 50 سیکنڈ میں ریس ختم کی اور یوں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 

ریکارڈ ہولڈر کے مطابق اس سے قبل وہ 2025 میں ہونے والی فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن میں 137 ٹی شرٹس پہن کر نصف میراتھن کا ریکارڈ بھی بنا چکے تھے، جس کے بعد انہیں مکمل میراتھن میں قسمت آزمانے کا حوصلہ ملا۔

 ڈیوڈ رش نے بتایا کہ اس چیلنج کی تیاری کے لیے انہوں نے کئی ماہ تک اضافی وزن کے ساتھ دوڑنے اور متعدد تہوں والے کپڑے پہن کر خصوصی تربیت حاصل کی تاکہ جسم اس غیر معمولی بوجھ کا عادی ہو سکے۔