ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی صنعت کا حکومت کو انتباہ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

ایل پی جی صنعت کا حکومت کو انتباہ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور کے علاقے اڈا پلاٹ میں ایل پی جی صنعت سے وابستہ افراد کی ملک گیر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ایل پی جی سیکٹر کو درپیش مسائل، قیمتوں کے تعین کے نظام اور ریگولیٹری امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے سے قبل صنعت کے نمائندوں سے مشاورت کرے، جبکہ بلوچستان میں ایل پی جی کی ترسیل کے لیے سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے۔ کانفرنس میں اوگرا، پیرا اور سول ڈیفنس کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جائز کاروبار کو ہراساں کرنے کے بجائے شفاف ریگولیٹری نظام متعارف کرایا جائے۔

کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ایل پی جی انڈسٹری کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین حاجی نعمان احمد نے کہا کہ اوگرا سہولت فراہم کرنے کے بجائے صنعت کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ان کا الزام تھا کہ چند افسران اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے خودساختہ نرخ جاری کرتے ہیں، جس کے باعث دیگر ادارے بھی صنعت کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

حاجی نعمان احمد نے کہا کہ درآمدی ایل پی جی کے حوالے سے اوگرا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، جبکہ بلوچستان کے تاجروں کو اب تک ڈھائی ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث گاڑیوں اور باؤزرز کی نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ناقص سلنڈرز بھی ایک سنگین مسئلہ ہیں، جن کے خلاف متعلقہ اداروں کو مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔

کانفرنس میں صنعتی رابطوں کے فروغ کے لیے انڈسٹری کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو ایل پی جی کی صنعت غیر معینہ مدت تک کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگی۔