ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں کا لاہور چڑیا گھر کا رخ

موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں کا لاہور چڑیا گھر کا رخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا، جہاں لاہور چڑیا گھر میں فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئی۔

شہری اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور چڑیا گھر آئے اور مختلف جانوروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ بچوں نے اپنے پسندیدہ جانوروں کے ساتھ تصاویر بنائیں جبکہ زو میں موجود جانوروں کے مجسموں کے ساتھ بھی شہریوں نے فوٹوگرافی کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم میں بچوں کے ساتھ تفریح کے لیے لاہور چڑیا گھر آنا ایک بہترین تجربہ ہے۔ انہوں نے زو انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی دیکھ بھال اور سہولیات کے انتظامات کو بھی سراہا۔

شہریوں کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کے لیے کیے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں اور تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں کو جانوروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔