ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اسٹیڈیم میں آج ٹونٹی ٹونٹی کشتیوں کا انعقاد

شہباز شریف اسٹیڈیم میں آج ٹونٹی ٹونٹی کشتیوں کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور صدر مہر اکرم عرف کالا پہلوان کی نگرانی میں "کھیلتا پنجاب" پروگرام کے تحت آج شہباز شریف اسٹیڈیم، چائنہ اسکیم میں ٹونٹی ٹونٹی کشتیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے مطابق کشتیوں کا انعقاد صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، جبکہ مہر اکرم عرف کالا پہلوان ہر فاتح پہلوان کو انعامات بھی دیں گے۔

ایونٹ کے انتظامات میں پاکستان کے کوچ فرید علی، بشیر بھولا بھالا، لالہ شاہد، ہرا پہلوان، جہان خان، وحید قینچی والا، عباس قصوریا، تنویر سنیارا، چوہدری مرتضیٰ، عامر بلوچ، بابا پہلوان، مہر وقاص پہلوان اور مہر شہزاد پہلوان معاونت کریں گے۔