ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فورسز کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری،مزید 3 خوارج جہنم واصل 

فورسز کا مشترکہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے جس میں سکیورٹی  فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ 

 سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں  کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں  جہنم واصل  ہونے  والوں کی  مجموعی تعداد  67 ہو گئی ہے۔

 سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں  آپریشن شعبان جاری رہے گا۔