ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

ان کےدورمیں قطردنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہوا

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قطر کی سیاسی تاریخ کی ایک اہم شخصیت اور سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر قطر سمیت عرب دنیا میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

قطری امیری دیوان کے مطابق سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے اور اپنے دورِ حکومت میں ملک کی معاشی، سفارتی اور ترقیاتی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرائیں۔

سال 2013 میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا، جسے خطے میں اقتدار کی پرامن منتقلی کی ایک اہم مثال قرار دیا جاتا ہے۔

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے دور میں قطر نے توانائی، معیشت، بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی سفارت کاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی، جس کے نتیجے میں ملک دنیا کے خوشحال اور امیر ترین ممالک میں شمار ہونے لگا۔