درنایاب:واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سب سے زیادہ بارش سگیاں میں ہوئی۔
واسا کے مطابق جیل روڈ پر 4.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 10 ملی میٹر اور ہیڈ آفس گلبرگ میں 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق لکشمی چوک میں 10.4 ملی میٹر، اپر مال میں 1 ملی میٹر، مغلپورہ میں 9.6 ملی میٹر اور تاجپورہ میں 14.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح نشتر ٹاؤن میں 1.2 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 14.4 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 18.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا کے مطابق گلشن راوی میں 11.6 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 2.4 ملی میٹر، سمن آباد میں 8 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر، ڈیفنس روڈ پر 3.8 ملی میٹر، شادی پورہ میں 5 ملی میٹر جبکہ سگیاں میں سب سے زیادہ 21.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ادھر منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد شہر میں جاری نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔