ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکا کا ایران پر تیسرا حملہ، آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف نشانہ بن گئے

صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکا کا ایران پر تیسرا حملہ، آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف نشانہ بن گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 سینٹکام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا، آگ بھڑک اٹھی جبکہ عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا۔

 امریکی کمانڈ کے مطابق جہاز کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث وہ سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔

 امریکی فوجی کمانڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کو ماضی میں بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد اپنا رویہ تبدیل کرنے اور طے شدہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرنے کے مواقع دیے گئے تاہم تہران ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

 سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے سینٹکام کے پیغام کے مطابق تازہ کارروائیاں امریکی صدر کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

  دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

 تاہم حملوں کی نوعیت، مقامات اور ممکنہ نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 ادھر ایران کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق جنوبی شہر چابہار کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ خبر رساں ادارے مہر نے خلیج فارس کے جزیرہ قشم، بوشہر اور عسلویہ میں بھی دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔

 ابھی تک ایرانی حکام کی جانب سے ان واقعات کی مکمل تفصیلات یا نقصانات کے حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔