ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں شدید بارشوں، سیلاب سے تباہی،متعدد مکانات بہہ گئے،90ہزار لوگ متاثر

امریکا میں شدید بارشوں، سیلاب سے تباہی،متعدد مکانات بہہ گئے،90ہزار لوگ متاثر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست میزوری میں رواں صدی کی شدید ترین بارش سے تباہ کُن سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 6 سے 12 انچ تک ہونے والی بارش سے سڑکیں، کیمپنگ مقامات اور کئی آبادیاں زیرِ آب آ گئیں۔

 رہائشی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، 90 ہزار سے زیادہ لوگ پانی میں پھنس گئے، لوگوں نے چھتوں، درختوں اور اونچے مقامات پر چڑھ کر جان بچائی۔

 دریاؤں میں پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح 29 فٹ تک بلند ہوگئی، کئی مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے مسلسل بارشوں کے باعث مزید سیلاب کا خدشہ جاری کیا ہے۔