ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین آج سے اسلام آباد میں شروع 

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین آج سے اسلام آباد میں شروع 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) دو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

 او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس میں خواتین کے سماجی حقوق اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، رکن ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک و دیگر اعلیٰ حکام نے وفود کا استقبال کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کانفرنس کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس سے متعلق نغمہ اور دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی ہے۔

 57 رکن ممالک سے وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام اور خواتین رہنماؤں سمیت تقریباً 190 مندوبین شرکت کریں گے۔