ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچہ جمال؛ عمرانی گینگ کے 07 ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

کچہ جمال؛ عمرانی گینگ کے 07 ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کچہ جمال میں طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 07 ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق، ابوبکر، عبد الرحمٰن، ضیا الرحمٰن، حکیم، شفیع اور حنیف شامل ہیں۔یہ تمام ڈاکو پنجاب پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب پولیس آپریشن کی بدولت 05 ڈاکوؤں نے پہلے ہی پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کیا۔ 
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ۔