ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی نیلم؛ قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مقدمہ درج

وادی نیلم؛ قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42  : وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

پولیس کے مطابق ڈیودار کی لاکھوں مالیت کی لکڑی کٹھہ پیراں سے اٹھ مقام اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس کے روکنے پر ڈرائیور کے پاس لکڑی کی مد میں کوئی قانونی دستاویز موجود نہ تھی۔ جس کے بعد گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے مارچ میں کشمیر کے محکمہ جنگلات نے مظفرآباد ضلع میں پٹیکا فارسٹ چیک پوسٹ پر لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا تھا

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹرک کے خفیہ ڈبوں میں چھپائی گئی قیمتی لکڑی کی بھاری مقدار وادی نیلم سے مظفرآباد سمگل کر رہے تھے، گاڑی کو پٹیکا میں فارسٹ چیک پوسٹ پر روکا گیا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ ڈبے ملے، جہاں لکڑی چھپائی گئی تھی۔