ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ

 تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب اسپل ویز کھول دیئے گئے۔

 صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا۔

  پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے  2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں جبکہ ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔