ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ایل بی کرنے خواہشمند طلبہ کیلئے خوشخبری، ڈگری پروگرام کا دو رانیہ کم

 ایل ایل بی کرنے خواہشمند طلبہ کیلئے خوشخبری، ڈگری پروگرام کا دو رانیہ کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: ایل ایل بی ڈگری پروگرام کادورانیہ 4 سال کر دیا گیا۔

ایچ ای سی کا4سالہ ایل ایل بی ڈگری کونافذالعمل کرنےکیلئےتمام جامعات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس قبل ملک بھر میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام 5سال کا تھا، ہائر ایجوکیشن نے ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلر کو مراسلہ بھجوا دیا۔

چار سالہ ڈگری پروگرام کے لیے نیا نصاب بھی جاری کردیا گیا، جامعات کو ڈگری پروگرام کیلئے نیا نصاب اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔