باسم سلطان:ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک ہیں اورمسلسل نگرانی جاری ہے،شہر بھر میں ٹیمیں ڈینگی لاروا کی چینکنگ میں مصروف ہے۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ فیلڈ ورکرز ڈینگی لاروا ملنے پر فوری تلف کریں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی مسلسل چیکنگ جاری رکھی جائے، متاثرہ گھر اور 10 آس پاس کے گھروں میں سپرے یقینی بنائیں۔
ڈی سی کا کہنا تھا کہ سال 2024 کی طرز پر رواں برس بھی لاہور میں ڈینگی کو شکست دیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہری ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تعاون کریں۔