زاہداقبال:گوجرانوالہ میں سی سی ڈی ٹیم کا مبینہ پولیس مقابلہ,بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو ہلاک,ملزم پولیس کو 64 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
گوجرانوالہ میں سی سی ڈی ٹیم کا مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی ٹیم نے چک خضر کے قریب دوران ناکہ مشکوک ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا،روکنے کی بجائے ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں افضل مصلی نامی ڈاکو اپنی ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ملزم پولیس کو 64 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا،فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔