مہر عمران: ایف آئی اے ملتان زون کی کارروائی، میپکو کے 2 اہلکار گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق ملتان میں بجلی کے جعلی میٹر جاری کرنے پر لائن سپریٹنڈنٹ بارش علی اور اے ایل ایم محمد یاسین گرفتار کیا،
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نیشنل بینک کی جعلی مہریں لگا کر بوگس ڈیمانڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔
ملزمان نے سرکاری اسٹور سے نئے میٹر نکال کر رشوت کے عوض مختلف جگہوں پر نصب کیے، تکنیکی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔