فاران یامین :لاہور شہر کے کاہنہ اور شادباغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شادباغ میں سی سی ڈی زیرحراست ملزم دلشادکونشاندہی کیلئےلیکرجارہی تھی،ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا،ڈاکو کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو دلشاد ہلاک ہو گیا،ہلاک ہونے والا ڈاکو170سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کاہنہ میں ہوا،سی سی ڈی کی زیرحراست روحیل مسیح عرف سنی ہلاک ہوا،ملزم پولیس مقابلوں ،ڈکیتی ،چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو پولیس ریکوری کےلیے لے کے جارہی تھی،کاہنہ میں 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔