امانت گشکوری: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزیر قانون نے آذربائیجان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی،وزیر انصاف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےباکو کا سرکاری دورہ کیا۔
وزیر قانون نے آذربائیجان کے وزیر اعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سے ملاقات کی۔
وزیر انصاف فرید طوراب اور چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں میں قانونی اصلاحات، عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال ہوا،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گئے،فریقین نے قانون و انصاف کے شعبے میں مضبوط اور دیرپا اشتراک کا عزم دہرایا۔