ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ 6 ماہ میں 202 افراد قتل، اقدام قتل کے 433 مقدمات رپورٹ

لاہور؛ 6 ماہ میں 202 افراد قتل، اقدام قتل کے 433 مقدمات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 202 افراد مختلف وجوہات پر قتل ہوئے ، جبکہ مختلف تھانوں میں 6 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 433 مقدمات درج کئے گئے۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 52 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن قتل کی 40 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، قتل کے 37 مقدمات کے ساتھ صدر ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 33، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 30 افراد بیدردی سے قتل کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران 10 افراد قتل ہوئے۔ 

 پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 105 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن اقدام قتل کی 96 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقدام قتل کے 79 مقدمات کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ صدر ڈویژن میں 66، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 49 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 38 مقدمات درج کئے گئے ۔