سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر کا ماڈل بازاروں کا اچانک دورہ

سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر کا ماڈل بازاروں کا اچانک دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر نے ماڈل بازار میاں پلازہ اور سبزہ زار کا اچانک دورہ کیا۔

 شاہد قادر نے خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے شکایت سنی اور انکا حل موقع پر کرنے کی ہدایت کی، ماڈل بازار سبزہ زار میں اشیا کی کوالٹی بہتر نہ ہونے پردرجہ دوم کے ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ 

شاہد قادر نے ماڈل بازاروں میں سبزیوں و پھلوں کو کوالٹی کے مطابق درجہ اول اور درجہ دوم کے ریٹ پر فروخت کرنے کی سخت ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ماڈل بازاروں میں سٹالز ہولڈر کو بہترین اشیا سستے داموں فروحت کرنے کی ہدایت کی۔ 

شاہد قادر نے ماڈل بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔