آئی سی سی کی نئی رینکنگ؛ بابراعظم کی کھیلےبغیرترقی

ICC new Test ranking, City42
کیپشن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کھیلے بغیر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، کپتان بابر اعظم کی کھیلے بغیر ترقی، تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی بھی ترقی ہو گئی، دوسرے نمبر پر آ گئے۔

سٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور جو رُوٹ کی تنزلی، بتدریج چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

بولنگ میں شاہین آفریدی کی بھی ترقی ہو گئی، چھٹے سے پانچویں نمبر پرپہنچ گئے

بولنگ میں روی چندرن ایشوین بھی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔