بچی پر تشدد کے معاملہ میں اہم پیشرفت

بچی پر تشدد کے معاملہ میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ کی کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ معصوم ثنا ء پرتشدد کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں  ستوکتلہ  کے علاقے میں 8سالہ معصوم بچی پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی،انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ کی کارروائی کرتے ہوئے بچی پر تشدد کرنے والے ملزم حماد کو گرفتار کرلیا،بچی ملزم حماد کے گھرپر ملازمہ تھی، ملزم حماد روزانہ کمسن بچی کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے تشدد کرتا تھا، ملزم حمادبچی ثناء کے جسم پر مختلف چیزیں گرم کر کے تشدد کرتا تھا۔

گزشتہ روز آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ ثناء پر تشدد کے معاملہ پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملزم حماد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ ایف آئی آر تھانہ ستوکتلہ میں درج کروائی گئی۔چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ پی پی سی کی سیکشن 328 اے اور پی ڈی این سی ایکٹ کی سیکشن 34کے تحت ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ تشدد کا شکار بچی کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی لیگل ٹیم خود اس کیس کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا شکار بچی کا علاج معالجہ بھی جاری ہے جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کرکے معاملہ کی تحقیقات کی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ تشدد کا ایک واقعہ  لاہور نشتر کالونی میں پیش آیا جس نےانسانیت کا درد رکھنے والوں کو ہلا کررکھ دیا، معصوم بچی پر بد ترین تشدد بھی کیا تو گرم سلاخوں کے ساتھ،دردناک واقعہ میں ظالم پھوپھی نےبچی کا جسم لوہے کی گرم سلاخوں کے ساتھ داغ دیا، دردوکرب میں مبتلا بچی روتی چلاتی رہی مگر سفاک  پھوپھی کو ترس نہ آیا، واقعہ کی جیسے ہی اطلاع پولیس کو ملی تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئےملزمہ کو حراست میں لےکرتحقیقات کا آغاز کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer