ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات

ن لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔شہرکے داخلی راستوں پر رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی وطن واپسی مشکوک ہوگئی

سٹی 42 کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے دیگر شہروں سے لاہور آنے والے (ن) لیگی کارکنوں کو لاہور میں داخلے سے روکنے کے لیے نگرانوں نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی کے مطابق شہر کے پانچ داخلی راستوں پر دس، دس رینجرز کے جوان تین شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے لاہور پولیس ان ایکشن، 159 لیگی کارکن گرفتار1
 پولیس نےکنٹینرز  بھی ناکوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ راوی پل، سگیاں، شیراکوٹ، ٹھوکر اور گجومتہ کو مکمل سیل کیا جائے گا۔ الیکشن تک رینجرز اہلکار ناکوں پر ہی تعینات رہیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل
 نواز شریف کے استقبال کے لیے دیگر شہروں سے آنے والے کارکنوں کو روکنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔ اعلی سطح سے احکامات جاری ہوتے ہی ان راستوں کو مکمل سیل کر دیا جائے گا۔