نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی جمعہ کو وطن واپسی پر نیب نے گرفتاری کے لئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر فوری گرفتاری کیلئے نیب نے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے۔ ٹیم میں 9 افسران نیب کے باقی پولیس افسران ہو نگے۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ نیب آفس میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔ نیب کے تمام اعلیٰ افسران کو بھی 13 جولائی کو نیب آفس رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں ہیں اب تک لاہور سے درجنوں کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں موجود ہیں اور وہ بروز جمعہ کو وطن واپس آئیں گے جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔