سٹی 42: وفاقی وزیر قانون نے کہا آج کل ای آفس ہے جس سے فائلز کی اپرول آن لائن ہوتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا اس آرڈیننش کی بھی اپرول ہو گئی،سٹاف ٹو سٹاف اس کو اپروو سمجھا گیا ہے.دستخط شدہ فائلز موصول ہوئیں تو اس آرڈیننس پر دستخط نہیں تھے، .اس کی پرنٹنگ ہو چکی تھی.یہ غلطی ہوئی جس کی درستگی کی گئی.جو بل مشترکہ اجلاس سے صدر کے پاس جائے تو صدر دس روز اس کو رکھ سکتے ہیں.خیر سگالی کے تحت ان بلز کو بھی نوٹیفائی نہیں کیا گیا کیونکہ صدر نے منظوری نہیں دی.پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا آپس میں اچھا تعلق ہے.اس تعلق کی وجہ سے اس آرڈیننس کو بھی واپس لیا گیا ہے.آئندہ بھی معاملات کو افہام و تفہیم سے چلائیں گے.
ذرائع کے مطابقپاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کل قومی اسمبلی اجلاس میں حصہ لے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے آرڈیننس صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا