سٹی 42: پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سال فرزند اور پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے فعال رکن علی حیدر کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل میڈیا فیصل آباد کے رکن علی حیدر کے ٹریفک حادثہ میں انتقال پر اظہار رنج و غم کیا ۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی والدہ و پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنما رخسانہ قمر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام پارٹی آپکے ساتھ ہے۔مرحوم کے لیے جنت الفردوس و سوگوارن خاندان کے لیے صبر و جمیل کی دعا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ویمن ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سالہ بیٹے علی حیدر کے روڈ حادثے پر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا رخسانہ قمر صاحبہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنےکا حوصلہ عطافرمائے، آمین۔
ہیڈ پی پی پی ڈیجیٹل قاسم گیلانی نے کہا رخسانہ قمر کے جواں سالہ بیٹے کے المناک روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے،پیپلز پارٹی فیصل آباد کی ڈیجیٹل ایکٹوسٹ رخسانہ قمر اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔