ویب ڈیسک :کراچی کے علاقے منگھوپیر میں معلم کی جانب سے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی ہونے والا بچہ چل بسا۔
6 سالہ حسن ولد حبیب الرحمن دسمبر 2025 میں زخمی ہوا تھا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم اللہ ورایو کو گرفتار کرلیا تھا۔ والد حبیب الرحمان کاکہناتھا کہ ابتدا میں حسن کو جناح ہسپتال میں داخل کیا تھا، چند روز بعد ہسپتال سے حسن کو فارغ کردیا گیا تھا، والد کامزید کہناتھا کہ چند روز بعد ہی دوبارہ طبعیت بگڑنے پر حسن کو ہسپتال لائے تھے، حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا، حسن آج دوران علاج دم تور گیا۔
والد کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں اسکے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا،ان کاکہناتھا کہ میرے بیٹے کو سر پر چوٹ لگی تھی اس دن کے بعد سے بچہ صحتیاب نہ ہوا تھا۔