ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلیشرز کا کتابیں مہنگی کرنے کا عندیہ

پبلیشرز کا کتابیں مہنگی کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این او سی اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں اضافے کے بعد کتابیں مہنگی ہونے کا امکان بڑھ گیا ۔

پبلیشرز نے کتابیں مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا ؛پرائیوٹ سکولوں کے لیے چھاپی جانے والی کتابوں کے نرح بڑھیں گے۔کتابوں کے نرخ چالیس سے پچاس فیصد تک بڑھیں گے۔

پبلیشرز کا کہنا ہے کہ این او سی اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں اضافے کے بعد کتابیں مہنگی کیے بغیر اخراجات پورے نہیں ہونگے۔

کتابوں کے این او سی کے لائسنس کی فیس 20 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کی گئی ہے۔لائسنس تجدید کی فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی ہے۔